Pakistan’s 78th Independence Day: یوم آزادی

ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں پاکستان کا 78واں یومِ آزادی ( independence day ) انتہائی جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نیاز احمد مغل، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر ید اللہ، اسسٹنٹ کمشنر ماہم واحد سمیت ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف، جینیٹوریل سٹاف اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی

sahiwal medical college

۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے اور پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد مقررین نے یومِ آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ 14 اگست 1947 کو حاصل کی گئی آزادی ایک عظیم نعمت ہے، اور آج کا دن ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا میں ایک مضبوط اور باوقار اسلامی ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے، اور ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کے لئے ہر ممکن قربانی دینا ہو گی۔پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد اختر نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک آزادی کے تمام رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیاز احمد مغل نے اپنے خطاب میں حالیہ دفاعی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔تقریب کے اختتام پر پاکستان کی 78 ویں یومِ آزادی کا خصوصی کیک کاٹا گیا، “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی، اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *