چیچہ وطنی ، نجی فلاحی تنظیم ایکتا ویلفیئر سوسائٹی 12/11ایل میں عرصہ تین سال سے دیہاتی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مال مویشی کی چوری اور ڈکیٹی کی وارداتیں تھیں، چور اور ڈکیٹ روزانہ کی بنیاد پر رات رات کے وقت مال مویشی چوری اور ڈکیتی کرکے لے جاتے
چیچہ وطنی میں پولیس کا کامیاب آپریشن، عوام کا والہانہ استقبال

، پے در پے وارداتوں نے علاقہ کے لوگوں کا سکھ چین اور قیمتی متاع چھین لیا ایسے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قابل افسران آصف نواز تلہ، انسپکٹر چوہدری اشرف گجر اور محمد ندیم ڈوگر سمیت دیگرنے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر شب و روز محنت سے ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کروا لیا جس پر علاقہ کی معروف نجی فلاحی تنظیم کی طرف سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں فوجی نور عالم پداسیہ، محمود الحسن گجر، صوفی شہزاد اکبر جولاھا پنڈسدھار، عبد الجبار گجر، محمد عرفان گجر، سرفراز رحمانی سمیت علاقہ کے کثیر افراد نے شرکت کی اس موقع پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس افسران کی نواحی گاؤں پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور روائیتی پگڑیاں پہنچائی گئیں تقریب کے شرکاء سے ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی آصف نواز تلہ اور علاقہ مکینوں غلام مصطفیٰ اور انتظار حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویثرن کے مطابق پنجاب پولیس عوام کے مسائل حل کرنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کررہی ہے جس سے شکایت کو کم وقت میں دور کیا جا رہا ہے، عوام الناس پنجاب پولیس کو تمام مسائل اور مشکوک افراد کی سرگرمیوں کے بارے بروقت نشاندھی کریں تاکہ علاقے میں امن و امان قائم کیا جاسکے،